اردو

urdu

ETV Bharat / city

باپ نے بیٹوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا

ایک حیران کر دینے والے واقعہ میں ایک باپ نے اپنے دو بیٹوں کا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔

By

Published : Oct 15, 2020, 8:07 PM IST

FATHER KILLS SONS
باپ نے اپنے بیٹوں کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا

اے پی کے ضلع اننت پور میں پیش آئی اس واردات میں ملزم نے گھر میں سو رہے اپنے بیٹوں کا جمعرات کی علی الصبح گلا گھونٹ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت رنگپا کے طور پر کی گئی ہے۔

والد نے اپنے دونوں بیٹوں سات سالہ سدھیر اور پانچ سالہ سندیپ کی لاشیں جنگلات کے قریب دفن کر دیا۔ جب ملزم کی بیوی نے اپنے بچوں کے بارے میں اس سے پوچھا تو اس نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا۔ جب پڑوسی جمع ہوئے تو اس نے ان کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی وینکٹ رمنا اور سرکل انسپکٹر شیوا شنکر مقام واقعہ پہنچے۔لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details