اردو

urdu

ETV Bharat / city

Decree to suspend teacher Ramesh in Chittoor: ٹاپر طالبہ مصباح کی خودکشی کے معاملے میں ٹیچر معطل کرنے کا حکم - آندھرا پردیش میں مسلم طالبہ نے خودکشی

آندھرا پردیش میں ایک مسلم طالبہ ٹیچر کی کارستانی سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ اس معاملے میں ضلع چتوڑ کے ڈی ای او نے نجی اسکول کے ٹیچر رمیش کو معطل کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

Decree to suspend teacher Ramesh in Chittoor
Decree to suspend teacher Ramesh in Chittoor

By

Published : Mar 24, 2022, 9:20 PM IST

Updated : Mar 24, 2022, 9:54 PM IST

چتور:ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتورکے ڈی ای او سریدھر نے 10ویں جماعت کے طالبہ مصباح کی خودکشی کے معاملے میں ایک سرکاری ٹیچر اور پالمانیرو کے ایک نجی اسکول کے نمائندے رمیش کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ مصباح اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک پرائیویٹ اسکول میں دسویں جماعت کی ٹاپر تھی۔ ان کے والد کار چلا کر گھر والے کی پروش کر رہے ہیں Topper Misbah committed suicide out of frustration with the teacher۔

مصباح نے بدھ کے روز خودکشی کی، جہاں سے پولیس نے ایک نوٹ بر آمد کیا ہے۔ جس میں مصباح اپنے والد کے نام خط لکھ کر اسکول میں ہونے والے واقعات کے بارے میں ذکر کیا ہے۔ نوٹ کے مطابق اسے اسکول کے ٹیچر نے زبردستی اسکول چھوڑنے کے لئے کہا جبکہ وہ ٹاپر تھی۔ اسکول کے ایک ٹیچر کا ماننا تھا کہ اس کی بیٹی کے علاوہ کوئی دوسرا ٹاپر نہ بنے۔ جس کے بعد مصباح کو ٹرانسفر سرٹیفکیٹ دیا گیا اور اور اسکول چھوڑ دینے کی بات کی گئی۔

مزید پڑھیں:

ٹیچر کے اس قدم سے مصباح بہت مایوس ہوئی اور آخر کار انہوں نے اپنے والد کے نام خط لکھ کر دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

Last Updated : Mar 24, 2022, 9:54 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details