اردو

urdu

ETV Bharat / city

آندھرا پردیش: تلگودیشم کے رہنما گھروں پر نظربند - آندھرا پردیش کے ضلع چتور

تلگودیشم پارٹی نے ہفتہ کو احتجاج کی اپیل کی تھی۔ اس معاملے میں کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعات کو روکنے کے لئے پولیس نے اپوزیشن کے رہنماؤں بشمول سابق وزیر امرناتھ ریڈی، این کشور کمار ریڈی، جی شنکر یادو، پی نانی، بی این راج نرسمہلو، جی نرسمہا یادو اور دیگر کو ان کے مکانات پر نظربند کردیا ہے۔

TDP leaders
TDP leaders

By

Published : Dec 12, 2020, 3:08 PM IST

آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں پولیس نے تلگودیشم کے بیشتر رہنماؤں کو گھروں پر نظربندکردیا ہے تاکہ چلو تھمبلاپلی پروگرام کو ناکام بنایاجا سکے۔

جمعہ کو اس علاقہ میں اپوزیشن تلگودیشم اور حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں میں ہوئے تصادم کے نتیجہ میں تلگودیشم کا ایک کارکن زخمی ہوگیا تھا اور بعض گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

اس کے بعد تلگودیشم پارٹی نے ہفتہ کو احتجاج کی اپیل کی تھی۔ اس معاملے میں کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعات کو روکنے کے لئے پولیس نے اپوزیشن کے رہنماؤں بشمول سابق وزیر امرناتھ ریڈی، این کشور کمار ریڈی، جی شنکر یادو، پی نانی، بی این راج نرسمہلو، جی نرسمہا یادو اور دیگر کو ان کے مکانات پر نظربند کردیا ہے۔

پولیس نے واضح کیا کہ کوویڈ کے اصولوں کے پیش نظر کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے یا جلوس کی کوئی اجازت نہیں ہوگی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details