اردو

urdu

ETV Bharat / city

آندھرا پردیش: سوئگی کے ذریعے اب سبزی اور پھل کی ڈیلیوری ممکن - ڈیلیوری بوائے

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے بعد آندھرا پردیش حکومت سوئگی کے اشتراک سے ڈور ٹو ڈور سبزی اور پھل مہیا کرائے گی

: سوئگی کے ذریعے اب سبزی اور پھل کی ڈیلیوری ممکن
: سوئگی کے ذریعے اب سبزی اور پھل کی ڈیلیوری ممکن

By

Published : Apr 21, 2020, 11:29 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ریاستی حکومتیں اپنی عوام کے لیے مختلف تدابیر اختیار کر رہی یں۔

آپ کو بتا دیں کہ ریاست آندھرا پردیش حکومت نے آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والی کمپنی کے اشتراک سے اب ڈور ٹو ڈور سبزی اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی سوئیگی اب جلد ہی اپنے ڈیلیوری بوائے کے ذریعے گھروں میں پھل اور سبزیاں بھی فراہم کرائیں گی۔

ذرائع کے مطابق آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی سوئیگی کے نے ٹوئٹر کے ذریعے اس اشتراک پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' اس مشکل وقت میں ریاست کے صارفین کی خدمت کا موقع ہمیں فراہم کیا گیا میں اس کے لیے ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔

کمپنی نے مزید ایک دوسرے ٹوئٹ میں اپنے صارفین کے گھروں میں جلد ازجلد سبزیاں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کہا کہ'ریاست کے کاشت کاروں اور حکومت کے اشتراک سے جلد ہی ہم آپ کی دہلیز پر ہونگے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details