آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ حکومت ریت کانکنی اور حمل نقل سے متعلق نئے قانون کو بہت جلد متعارف کرائے گی۔
ریت کی کمی پر قابو پانے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں انھوں نےکہا کہ حکومت ایک ایسے قانون کو لانے جارہی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی ہوگی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک آرڈینینس کو فوری طور پر عمل میں لایا جائے گا،اور آنے والے دنوں میں اسے اسمبلی میں منظور کرتے ہوئے قانون کی شکل دی جائیگی۔