حیدرآباد: آندھرا پردیش میں آئی سیلاب کے مدنظر صورتحال کو حل کرنے کے لیے قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
ریاست کے مختلف حصوں میں کم از کم 24 افراد کی موت ہو گئی ہے اور بہت سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ سیلاب میں رائلسیما خطہ کے چار اضلاع (کڑپہ، کرنول، چتور اور اننت پور) اور ریاست کے نیلور ضلع کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے دو ڈپریشنز کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر زیادہ نقصان ہوا ہے۔