اردو

urdu

ETV Bharat / city

'گنٹور اور کرشنا ضلعوں کو تلنگانہ میں ضم کیا جائے' - جگن موہن ریڈی کی حکومت انھیں منظور نہیں

دارلحکومت کو تین شہروں میں منتقل کرنے کے حکومت آندھراپردیش کے فیصلے کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

'گنٹور اور کرشنا ضلعوں کو تلنگانہ میں ضم کیا جائے'
'گنٹور اور کرشنا ضلعوں کو تلنگانہ میں ضم کیا جائے'

By

Published : Dec 24, 2019, 12:48 PM IST

اس ضمن میں برہم کسانوں نے ضلع گنٹو ر میں لب سڑک احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جگن موہن ریڈی کو وزیر اعلی منتخب کرکے انھوں نے فاش غلطی کی ہے۔ انھوں کہا کہ وہ اس غلطی کے لیے شرمندہ ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو سے اپیل کی کہ ضلع کرشنا اور گنٹور کو تلنگانہ میں ضم کرنے کی پہل کریں اور اس اقدام کے لیے وہ ان کا ساتھ دیں گے۔
ان کا ماننا ہیکہ مذکور ضلعوں کو تلنگانہ میں ضم کرنے کے بعد ہی انھیں انصاف مل سکتا ہے۔
کسانوں نے مزیدکہا کہ جگن موہن ریڈی کی حکومت انھیں منظور نہیں ہے۔
واضح رہےکہ تلگودیشم کے دور حکومت میں امراوتی کو دارلحکومت بنانے اور اس کو عالمی شہر کا منصوبہ ترتیب دیا گیا تھا، اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کسانوں سے اراضی حاصل کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details