آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ احتجاجی کسان امراوتی کو انتظامی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ وشاکھا اسٹیل پلانٹ کی نجکاری کی مخالفت کر رہے ہیں۔
کسانوں نے کہا کہ' آنے والے انتخابات میں کسان اور ریاست کے عوام جگن موہن ریڈی حکومت کو سبق سکھائیں گے۔ ریاستی حکومت پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کا اس مسئلہ پر ساز باز ہوگیا ہے۔
مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امراوتی مسئلہ پر غور کرے جس نے متحدہ اے پی کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر تلنگانہ کی حمایت کی تھی۔