امرواتی،وشاکھاپٹنم،اور کرنول شہر کو دارلحکومت قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 13 ضلعوں میں چار ریجنل کمشنریٹز کو تقسیم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
بتایا گیا کہ ہر علاقے کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی ،جغرافیائی اور ماحولیاتی حالات کو بھی اس میں ملحوظ رکھا گیا ہے۔
جی این راو کی قیادت والی کمیٹی نے کہا کہ ریاست کی مساویانہ ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ سفارشات کیے گئے ہیں۔