اردو

urdu

ETV Bharat / city

آندھراپردیش میں کورونا کے 60 نئے معاملے، دو کی موت

ریاست آندھراپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 60 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 ہزار 463ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں اس وبا کی وجہ سے مزید دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

By

Published : May 1, 2020, 5:03 PM IST

آندھراپردیش میں کورونا کے 60 نئے معاملے، دو کی موت
آندھراپردیش میں کورونا کے 60 نئے معاملے، دو کی موت

ایک ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ یہ 60 نئے معاملات جمعرات کی صبح نو بجے سے آج صبح نوبجے کے درمیان کے ہیں۔

ان 60 نئے پازیٹیو معاملات میں سے 25 کرنول، 19گنٹور، کڈپا اور اننت نگر سے چھ چھ اور وشاکھاپٹنم اور مغربی گوداوری سے دو دو ہیں۔

ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرنول اور نیلور ضلع میں ایک ایک شخص کی کورونا انفیکشن سے موت ہوئی۔ ان لوگوں کی موت کے بعد ریاست میں اس وائرس سے مرنے والو ں کی تعداد 33ہوگئی ہے۔

ریاست میں 403کورونا مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ 1 ہزار 027کا ریاست کے مختلف استپالو ں علاج چل رہا ہے۔

ریاست میں 1 ہزار 463 متاثرین میں سے سب سے زیادہ 411پازیٹیو معاملے کرنول ضلع کے ہیں۔

اس کے بعد 306گنٹور، کرشنا246 ، نیلور 84، چتور 80، کڈپا 79، اننت پور 67، پرکاشم 60، مغربی گوداوری 58، مشرقی گودواری 42، وشاکھا پٹنم 25اور پانچ معاملے شری کاکلم ضلع سے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details