چندرا بابونائیڈو کے مکان میں پانی داخل ہونے کا خطرہ - پانی جمع ہوتا جارہا ہ
آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم سربراہ این چندرا بابونائیڈو کی امراوتی کے اُنڈاولی میں واقع عارضی قیام گاہ کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
دریائے کرشنا کے سیلاب کے پانی میں اضافہ کے ساتھ ہی اس کی آبی سطح میں اضافہ ہوگیا۔
سابق وزیر اعلی آندھراپردیش چندرابابونائیڈو کا مکان بھی سیلاب کی زد میں آسکتا ہے۔ کیونکہ انکے مکان کے اطراف سے پانی جمع ہوتا جارہا ہے۔
چندرابابو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ لنگامانینی گیسٹ ہوز میں مقیم ہیں۔اس مکان کے مالک نے پانی کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے پتھر، ریت کے تھیلے رکھے ہیں، تاکہ پانی کو اندر آنے سے روکا جاسکے۔
گھر کے سامان کو نچلی منزل سے پہلی منزل منتقل کردیا گیا۔سیکوریٹی عہدیداروں نے پہلے ہی چندرابابو کے گاڑیوں کے قافلہ کو منگل گری منتقل کردیا۔چندرابابو اور ان کے ارکان خاندان حیدرآبادمنتقل ہوگئے۔اب اس مکان میں کوئی بھی فی الحال نہیں ہے۔