نئی خریدی گئی بُلٹ گاڑی میں پوجا کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا۔ اس گاڑی کو پوجا کے لئے مندر کے باہر ٹہرایا گیا تھا تاہم اچانک زوردار آواز کے ساتھ اس گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی جس سے وہاں ٹہرے ہوئے افراد خوفزدہ ہوگئے اور اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ Newly Purchased Car Catches Fire۔ تفصیلات کے مطابق میسور سے تعلق رکھنے والا شخص جس کی شناخت روی چندرا کے طور پر کی گئی ہے نے نئی بُلٹ گاڑی خریدی۔ وہ پوجا کے لئے اے پی کے ضلع اننت پور کی مندر پہنچا تاہم اچانک اس گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے بعد وہاں موجود شردھالوؤں نے اس آگ پر قابو پایا اور آگ کو وہاں ٹہرائی گئی دوسری گاڑیوں تک پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
Newly Purchased Car Catches Fire: نئی خریدی گئی بُلٹ گاڑی میں پوجا کے دوران اچانک لگی آگ - نئی خریدی گئی گاڑی میں آتشزدگی
نئی خریدی گئی بُلٹ گاڑی میں پوجا کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا۔اس گاڑی کو پوجا کے لئے مندر کے باہر ٹہرایاگیا تھاتاہم اچانک زوردار آواز کے ساتھ اس گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی جس سے وہاں ٹہرے ہوئے افراد خوفزدہ ہوگئے اور اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ Newly Purchased Car Catches Fire
![Newly Purchased Car Catches Fire: نئی خریدی گئی بُلٹ گاڑی میں پوجا کے دوران اچانک لگی آگ پوجا کے دوران اچانک آگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14916070-1049-14916070-1648974527070.jpg)
پوجا کے دوران اچانک آگ