آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم سے تعلق رکھنے والی جی میگھنا سروس پروگرام Service programپر رکن پارلیمنٹ کے طورپر منتخب کی گئی۔
میگھنا کو والکاٹWalcott علاقہ سے نامزد کیاگیاہے۔نیوزی لینڈ کی یوتھ پارلیمنٹ Youth Parliamentاس ملک کا قومی ایونٹ ہے۔ جو ہر پارلیمنٹ کی معیاد یعنی ہر تین تا چارسال میں ایک مرتبہ منعقد کیاجاتا ہے۔
یوتھ پارلیمنٹ دو دن ہوتی ہے اور اس کو ممکنہ طور پر اصل پارلیمنٹ کی طرح منعقد کیاجاتا ہے۔میگھنا کے والدین نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں۔