اردو

urdu

ETV Bharat / city

آندھرا پردیش: دارالحکومت کی منتقلی پر مایوس کسان کی موت - دارالحکومت کی منتقلی پر کسان کی موت

آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی میں پیش آئے المناک واقعہ میں ایک اور کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 15, 2020, 2:59 PM IST

ضلع گنٹور کے ویلگاپوڑی میں دل کا دورہ پڑنے سے 70سالہ کسان وینکٹیشور راو کی موت ہوگئی جو ریاست کے دارالحکومت کی منتقلی کی حکومت کی تجویز سے کافی مایوس اور فکرمند تھا، اس کی موت پر اس کے ارکان خاندان نے تشویش کااظہار کیا ہے۔

راو نے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لئے 20ایکڑ اراضی دی تھی تاہم دارالحکومت کی منتقلی کی تجویز پر وہ کافی مایوس تھا، اس نے اس مسئلہ پرکسانوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں بھی شرکت کی تھی۔

بدھ کو 60سالہ مزدور خاتون کے علاوہ ایک اور کسان 70سالہ شیوائیا کی بھی موت ہوگئی، یہ دونوں بھی دارالحکومت کی منتقلی پر کافی مایوس تھے، دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی، یہ کسان،بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہی موجود تھے جہاں ان کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details