اردو

urdu

ETV Bharat / city

آندھرا پردیش کے لیے تین دارالحکومتوں کی تجویز

تین دارالحکومتوں کی تجویز کیخلاف امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 15 ویں روز بھی جاری۔

By

Published : Jan 1, 2020, 11:34 PM IST

Andhra pradesh farmer protest agnaist three capotal plan
آندھرا پردیش کے لیے تین دارالحکومتوں کی تجویز

ریاست کے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے خلاف آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 15 ویں دن بھی جاری ہے۔

دارالحکومت امراوتی کے مختلف دیہی علاقوں کے کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی جی ایس راؤ کمیٹی کی رپورٹ کو منسوخ کیا جائے۔

کسانوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت کے رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ جب ریاست میں ایک دارالحکومت ہے تو پھر تین دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز کی کیا ضرورت ہے؟

اس سے ریاست کے عوام بالخصوص دارالحکومت کے کسانوں میں الجھن پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے'۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ امراوتی میں انفراسٹرکچر تیار ہے اور تین دارالحکومتوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کررہے ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس اعلان کو فوری طورپر واپس لے۔ اس احتجاج کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details