راجستھان کے رکبر خان ماب لنچنگ (mob lynching case) معاملے میں رام گڑھ پولیس نے وشو ہندو پریشد اور گئو رکشا دل کے ممبر نول کشور شرما کو گرفتار کیا ہے۔
نول کشور شرما کو 3 سال بعد رکبر خان ماب لنچنگ معاملے میں ملزم مانتے ہوئے رام گڑھ پولس نے گرفتار کیا ہے، قبل میں پولیس نے نول کشور شرما کے خلاف کی جارہی جانچ کو پینڈنگ رکھ لیا تھا۔
رکبر کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل اسد حیات نے کہا کہ "ہم شروع سے ہی صحیح تھے اور نول کشور کو ہم پہلے دن سے ہی ملزم مان رہے تھے، اس کے لیے ہم نے طویل جنگ لڑی اور اب ہمیں امید ہے کہ رکبر کو انصاف جلد ملے گا"
رکبر لنچنگ کیس میں نول کشور نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ رکبر کو پولیس نے موقع پر پیٹا تھا اور اس کے بعد رکبر کو تھانے میں بھی پیٹا گیا تھا جس کی وجہ سے رکبر زخموں کی تاب نہ لا سکا اور اس کی موت ہوگئی۔
پولس انچارج رام نواس مینا نے بتایا کہ اس معاملہ میں چار ملزمین پرم جیت سنگھ، نریش، دھرمیندر یادو اور وجے مورتی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب تین سال سے فرار چل رہے نول کشور شرما کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کئی مہینے جیل میں رہنے کے بعد پرمجیت اور سریش کو ضمانت مل گئی جبکہ دھرمیندر اور نریش ابھی بھی جیل میں ہیں۔