اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی اے اے کا منفی اثر سبھی طبقات پر پڑے گا:واسو دیو - گذشتہ آٹھ دنوں سے جاری احتجاج

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے منصور علی پارک میں شہریت(ترمیمی)قانون،این آرسی و این پی آر کے خلاف گذشتہ آٹھ دنوں سے جاری احتجاج میں آج شرکت کرنے پہنچے ایم ایل سی واسو دیو یادو نے کہا کہ اس کا اثر ایس سی-ایس ٹی،پسماندہ،زمین سے محروم اور سادھو سنت سمیت ہر غریب جن کا اپنا گھر نہیں ہے یا جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں ان پر پڑے گا۔

سی اے اے کا منفی اثر سبھی طبقات پر پڑے گا:واسو دیو
سی اے اے کا منفی اثر سبھی طبقات پر پڑے گا:واسو دیو

By

Published : Jan 20, 2020, 8:40 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:47 PM IST

انہوں نے سی اے اے، این آر سی کو عوام مخالف گردانتے ہوئے اس کے خلاف چل رہے تحریک کی ہر حال میں حمایت کرنے کی وکالت کی۔ مسٹر وسودیو نے کہا کہ ہم حلف لیتے ہیں کہ کسی بھی قیمت پر اس قانون سے جڑے کسی بھی کاغذ پر دستخط نہیں کریں گے۔ انہوں نے تحریک کاروں پر مقدمہ لکھنے کی بھی تنقید کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری ایس امین الاحسن،ڈاکٹر شاہین آغا،ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی نے بھی جائے احتجاج پر پہنچ کر خواتین سے خطاب کیا۔

وہیں دریا باد میں بی جے پی کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں نکالی گئی ترنگا یاترا کے جواب میں خواتین نے سی اے اے کی مخالفت میں ترنگا یاترا نکال کر اپنا احتجاج درج کرایا۔اس یاترا میں بڑی تعداد میں شامل خواتین ہاتھ میں ترنگا لئے اور ماتھے پر ترنگا پینٹ کرائےنو این آر سی ،نو سی اے اے کے نعرے لگارہی تھیں۔اس موقع پر بچوں اور لڑکیوں کی کثیر تعداد موجودرہی۔ان کے ہاتھوں میں ہندوستان زندہ باد،انقلاب زندہ باد لکھنے نعروں والی تختیاں بھی تھیں۔

اس سے قبل گذشتہ آٹھ دنوں سے جاری احتجاج میں جگہ کی قلت کو دیکھتے ہوئے منصور علی پارک کی بیریکیٹنگ کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔احتجاج کررہی خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details