اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہرائچ میں نوجوان کی مشتبہ موت - جرم ثابت ہوتا ہے تو ملزم کو  کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا

ضلع بہرائچ کے وِیشیشور گنج علاقے میں ، نوجوان کی لاش مشتبہ حالت میں ملنے سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا-

suspicious death of a man in bahraich uttar pradesh
بہرائچ میں نوجوان کی مشتبہ موت

By

Published : Feb 6, 2020, 2:53 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:56 AM IST

نوجوان کے کنبہ کے افراد قتل کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ پولیس پوسٹ مارٹم میں آنے والے حقائق کے مطابق کارروائی کی بات کررہی ہے۔

بہرائچ میں نوجوان کی مشتبہ موت
ضلع بہرائچ کے تھانہ وشیشور گنج کے چائیں پوروا گاؤں کے منگل پرساد جو لکڑی کی ٹھیکیداری کرتا تھا، وہ منگل کو کسی سے ملاقات کی غرض سے گھر سے نکلا تھا۔ کافی وقت گزرنے کے بعد واپس نہیں آنے پر اہل خانہ کو خدشہ ہوا تو تلاش شروع کی تو اس کی لاش رات دو بجے گاؤں سے باہر ویران راستے پر ملی۔
نوجوان کے والد رام چندر کا کہنا ہے کہ 'اس کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے'
حالانکہ اس معاملے میں ایڈیشنل پولیس افسر رویندر سنگھ کا کہنا ہے کہ 'پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کو چوٹ لگی ہے اور معاملہ حادثے کا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس دوسرے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے اور اگر اس میں کوئی جرم ثابت ہوتا ہے تو ملزم کو کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔'
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details