مسلسل بارش کے سبب ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ کی خستہ حال سڑک پر چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پرتاپگڑھ کے ضلع بڑی ساکھتلی علاقے میں سڑکوں کی حالت اس قدر خستہ اور بےکار ہوچکی ہے کہ ان سڑکوں پر پیدل چلنا مشکل ہے ایسے میں مریضوں کا کھاٹ پر لٹاکر پیدل ہسپتال لے جانا پڑ رہا ہے مسلسل بارش نے حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کی پول کھول دی ہے یوگی حکومت کا ایک طرف اترپردیش کی عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرانے کے دعوؤں کا پردہ فاش ہوتا نظر آرہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ' کچی سڑک کے باعث یہاں کے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان راستوں پر عام دنوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل سے ہوتی ہے ایسے میں مسلسل بارش کے سبب ان سڑکوں کی حالت کیا ہے وہ کہنے اور بتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بڑی ساکھتلی سے دھڑ مگرا جانے کے لیے محض دو کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب یہ دو کلو میٹر سڑک خستہ حالی کا شکار ہے، تو دیگر راستوں اور گلیوں کا کیا کہنا۔