اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعظم نے پریاگ راج کے آپریشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا - مشرقی ڈیڈی کیٹیڈ فریڈ کوریڈور

وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی سے پریاگ راج میں بنے آپریشن کنٹرول سینٹر کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا، اس موقع پر یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی آن لائن پروگرام میں حصہ لیا، کہا جارہا ہے کہ پریاگ راج میں شروع کیا گیا آپریشن کنٹرول سینٹر ایشیاء کے سب سے جدید ترین مرکز میں سے ایک ہے۔

pm modi inaugurated operation control center in prayagraj
وزیراعظم نے پریاگ راج کے آپریشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا

By

Published : Dec 29, 2020, 5:04 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خوابوں کا منصوبہ مشرقی ڈیڈی کیٹیڈ فریڈ کوریڈور کے نیو خورجہ سے نیو بھاؤپور تک جانے والے ریلوے ٹریک کا افتتاح دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیا اور پریاگ راج میں بنے آپریشن کنٹرول سینٹر کا بھی آج افتتاح کیا گیا، افتتاحی پروگرام میں ریلوے کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مقامی اراکین پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی نے بھی حصہ لیا۔

وزیراعظم نے پریاگ راج کے آپریشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا

آپریشن کنٹرول سینٹر جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔

مشرقی ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور کا آپریشن کنٹرول سنٹر نہ صرف ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے بلکہ اسے ایشیاء کے جدید ترین مراکز میں سے ایک کہا جاسکتا ہے، جدید ٹیکنالوجیز والی 90 میٹر لمبی ویڈیو وال اسکرین یہاں نصب کی جانی ہے، جس میں سے اس مرکز پر تقریبا 60 میٹر سے لمبی ویڈیو وال اسکرین نصب کی گئی ہے، 60 میٹر سے زیادہ لمبی ویڈیو وال پر ای ڈی ایف سی کے نئے تعمیر شدہ ٹریک پر چلنے والی مالبردار ٹرینوں کی تمام معلومات دستیاب ہیں، اس کے ساتھ ہی او سی سی میں ٹرینوں کی حفاظت کے حوالے سے ہائی ٹیک انتظامات بھی کیے گئے ہیں، ای ڈی ایف سی پر چلنے والی مالبردار ٹرینوں کی نگرانی اور ضرورت پڑنے پر انھیں یہیں سے کنٹرول بھی کیا جاسکتا ہے۔

آپریشن کنٹرول سینٹر کی تعمیر میں مقامی ٹیکنالوجی اور ماحولیات کا خاص خیال رکھا گیا۔

میک ان انڈیا کو فروغ دینے کے لیے پریاگ راج میں اس آپریشن کمانڈ سنٹر کی تعمیر کے دوران ملک کی ٹیکنالوجیز استعمال کی گئیں، جدید سہولیات سے آراستہ اس آپریشن کنٹرول سینٹر کے اندر سجاوٹ اور اس میں جو بھی دوسری ٹکنالوجی استعمال کی گئی ہے اسے تمام دیسی قرار دیا جارہا ہے، اس پورے سینٹر کی تعمیر کے دوران یہ عمارت ماحول دوست ڈیزائن کے تحت تعمیر کی گئی ہے۔

کیا ہے اس ٹریک کی خصوصیات؟

351 کلومیٹر لمبے اس ٹریک پر مالبردار ٹرینیں بغیر کسی رکاوٹ کے دوگنی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے چلیں گی، نیو کھورجا سے نیو بھاوپور تک جنوبی ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور کا سیکشن 351 کلومیٹر لمبا ہے، اس ٹریک کی تیاری میں 5750 کروڑ کی لاگت آئی ہے، جس پر مالبردار ٹرینیں 25 ٹن ایکسل بوجھ کے ساتھ چل سکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس گنجائش کو 32.5 ٹن ایکسل تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس ریلوے روٹ پر ٹرینوں کی رفتار، محفوظ اور مرضی کے مطابق نقل و حرکت کے لیے 19 بڑے پل تعمیر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 414 چھوٹے پل اور 7 ریل فلائی اوور کا بھی تعمیر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہر 2 کلو میٹر پر آٹومیٹک سگنلنگ بھی لگائی گئی ہے۔


مالبردار ٹرینوں کی رفتار میں ہوگا اضافہ.

351 کلومیٹر کے اس پٹری پر مالبردار ٹرینیں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چل سکیں گی، جبکہ اب تک ملک میں مالبردار ٹرینوں کی اوسط رفتار صرف 25 کلومیٹر تک محدود تھی، لیکن مشرقی ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی تکمیل کے ساتھ مال بردار ٹرینوں نے ابتداء میں اس ٹریک پر 50 کلومیٹر سے 75 کلومیٹر کے درمیان چلیں گی، اگرچہ آنے والے دنوں میں ملک میں مالبردار ٹرینوں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ مالبردار ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ملک کی ترقی میں بھی تیزی لائے گا۔

شمال وسطی ریلوے کے ڈی آر ایم موہت چندر کا کہنا ہے کہ مشرقی ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور کے تحت ملک میں 3200 کلو میٹر سے زیادہ لمبی ٹریک تعمیر کی جانی ہے، اس طرح سے ٹریک کی تعمیر کے بعد ملک میں مالبردار ٹرینوں کے آپریشن میں ایک انقلاب آئے گا، مستقبل میں ملک میں ریلوے ٹریک پر مالبردار ٹرینوں کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی اور اب تک جو مال بردار ٹرینیں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی تھیں مستقبل میں وہی ٹرینیں تقریبا 100 کلو میٹر کی رفتار سے ٹریک پر چلینگی، جس کی وجہ سے نہ صرف مال برداری میں کم وقت لگے گا بلکہ مالبردار ٹرین کی رفتار میں اضافے سے ملک کی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔

واضح رہے کہ اس کی تعمیر 'ڈیڈیکیٹد فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کر رہی ہے، جو خصوصی طور پر ایک ڈیڈیکیٹد فریٹ کوریڈور کی تعمیر اور چلانے کے لیے قائم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details