اردو

urdu

ETV Bharat / city

دوا کمپنی کے منیجر کی لاش برآمد - پرتاپ گڑھ میں دوا منیجر کی موت

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر واقع تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے شہر کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گزشتہ شب مشتبہ حالت میں دوا کمپنی کے منیجر کی لاش پائی گئی۔

دوا کمپنی کے منیجر کی لاش برآمد

By

Published : Oct 11, 2019, 3:34 PM IST

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی نے بتایا کہ شہر کے اسٹیشن روڈ واقع ہوٹل ساوتری کے کمرے میں دوا کمپنی کے منیجر ششر ورما( 45) کی لاش پائی گئی۔

وہ گزشتہ تین روز سے اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔گزشتہ شب کمرے کے باہر سے آواز دینے پر جواب نہ ملنے کے سبب ماسٹر کی سے دروازہ کھولا گیا تو بیڈ پر انکی لاش پڑی تھی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم ریورٹ کے بعد ہی موت کا سبب معلوم ہو سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details