ایم ایل سی انتخاب کے لیے کانگریس سے برجیش سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایم ایل سی گریجویٹ نشست کے انتخاب کے لئے کانگریس امیدوار نے انتخابی دفتر کو قائم کیا۔
کانگریس نے ایم ایل سی انتخاب جیتنے کا دعوی کیا کانگریس کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے اس دفتر کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں کانگریس کے قدآور رہنماوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کارکنان کو انتخاب میں جی جان سے محنت کرنے اور پارٹی امیدار کو کامیاب کرنے کی اپیل کی گئی۔ کانگریس رہنماوں نے کہا کہ انتخاب کو مستعدی کے ساتھ لڑا جائے گا ۔
کانگریس رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے کہا یہ پہلا موقع ہے جب وہ کانگریس میں ایم ایل سی گریجویٹ نشست کے انتخابات کے لئے اتنی گہما گہمی دیکھ رہے ہیں۔ان انتخابات کے لئے پارٹی نے نوجوان امیدوار برجیش سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان انتخابات میں دیگر پارٹیز کانگریس کے مقابلے میں نہیں ہے۔
برجیش سنگھ نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل کو لیکر انتخابی میدان میں ہیں۔کانگریس کی جانب سے اس انتخاب کے لئے ریاستی سطح پر ایک انچارج کومقرر کیا ہے اور اس کی ذمہ داری انجو سنگھ کو دی گئی ہے۔
انجو سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات ان کے لئے عام انتخابات سے کم نہیں ہے اور اس کے نتیجے 2022 کے انتخابات کے لیے کارگر ثابت ہونگے۔