ریاست اترپردیش واقع الہ آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم سپاہی تنویر احمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو دو برس تک یا مقدمے کا فیصلہ آنے تک سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے نالندہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کی مشروط ضمانت منظور کی ہے، جس نے ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گولی مارنے پر پوسٹ لکھا تھا۔
عدالت نے کہا ہے کہ ضمانت پر رہائی کے دوران ملزم مقدمے میں تعاون کرے گا، شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا اور گواہوں پر دباؤ نہیں ڈالے گا، اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا۔
عدالت نے کہا ہے کہ اگر شرائط کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔