ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں جیون گڑھ کے علاقے تھانہ کواسی کی خواتین کا علیگڑھ اور مراد آباد بائی پاس شاہراہ پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اور دو روز قبل پیش آئے واقعے میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے۔ اوپر کوٹ کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ونے واشنے نام کے شخص نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں محمد طارق سمیت متعدد شخص زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تیس روز سے شاہ جمال کے علاقے تھانہ دہلی گیٹ میں عیدگاہ کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں خیمہ لگانے کی اجازت علی گڑھ انتظامیہ سے نہ ملنے کی وجہ سے ناراض خواتین نے اوپرکورٹ کے علاقے کوتوالی میں احتجاج شروع کردیا تھا جس کو دو روز قبل اتوار کے روز پیش آئے واقعے کے بعد علیگڑھ انتظامیہ نے ختم کروا دیا تھا۔