اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف انصاری کا انتقال
اے ایم یو شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف انصاری کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر محمد یوسف کا ناگہانی انتقال باعث رنج ہے۔ وہ ایک قابل استاد تھے اور طلبہ انہیں پسند کرتے تھے۔ علیگ برادری ان کے انتقال سے صدمہ میں ہے۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف انصاری صدر شعبہ ڈاکٹر محمد رضوان خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد یوسف ایک شاندار استاد تھے اور طلبہ ان کی قدر کرتے تھے۔ رنج و الم کے اس گھڑی میں ہم غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں۔
پروفیسر محمد عارف صدیقی کا انتقال
اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سے سبکدوش سابق پرنسپل وسی ایم ایس اور سابق ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد عارف صدیقی کا مختصر علالت کے بعد دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 1997 میں اے ایم یو کے میڈیکل کالج سے سبکدوش ہوئے تھے۔ وہ میڈیسن شعبہ کے سربراہ بھی رہے۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر عارف صدیقی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر صدیق قائدانہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور اپنے رفقاء کے ساتھ انھوں نے جے این میڈیکل کالج میں میڈیسن کے کئی موضوعات میں کام شروع کرایا جو اب علیحدہ شعبے بن چکے ہیں۔
پروفیسر محمد یونس صدیقی کا
اے ایم یو کے سینئر استاد اور معالجات شعبہ (فیکلٹی آف یونانی میڈیسن) کے سربراہ پروفیسر محمد یونس صدیقی کا نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ وہ ایک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی عمر 61 سال تھی۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر یونس صدیقی نے یونانی فیکلٹی اور یونیورسٹی میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے انتقال پر ہم سب رنجیدہ ہیں۔
فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایف ایس شیرانی نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کو پروفیسر صدیقی کی کمی محسوس ہوگی یہ ایک بڑا خسارہ ہے۔ غم کی گھڑی میں ہم ان کے کنبہ کے ساتھ ہیں۔