اردو

urdu

'کنن گوپی ناتھن کو حراست میں لینا، جمہوریت کا قتل'

By

Published : Jan 4, 2020, 3:35 PM IST

کنن گوپی ناتھن نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے فون آیا اور پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے منع کیا گیا لیکن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےعوامی بحث میں شرکت کروں گا۔

uttar pradesh police detain kannan gopinath ex ias
'کنن گوپی ناتھن کو حراست میں لینا، جمہوریت کا قتل'

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے زیر اہتمام ایک روزہ عوامی بحث، سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر سے متعلق جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ٹراما سینٹر میں ہونا ہے جس میں مہمان خصوصی کنن گوپی ناتھ سابق آئی اے ایس آفیسر کے ساتھ دیگر مہمان بھی شرکت کر رہے ہیں۔

لیکن یوپی پولیس نے گوپی ناتھن کو نظر بند کر لیا اور پروگرام میں شرکت کرنے سے روکا۔

'کنن گوپی ناتھن کو حراست میں لینا، جمہوریت کا قتل'

اطلاع کے مطابق کل رات کنن گوپی ناتھن نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے فون آیا اور پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے منع کیا گیا لیکن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عوامی بحث میں شرکت کروں گا۔

لیکن اب یوپی پولیس نے کنن گوپی ناتھن کو راستے میں ہی نظر بند کر کے پروگرام میں شرکت کرنے سے روک لیا۔

مزید پڑھیں:سری نگر میں لشکرطیبہ کا شدت پسند گرفتار

ریسیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد حمزہ نے بتایا کہ یوپی پولیس نے کنن گوپی ناتھن کو روک کر جمہوریت کا قتل کیا ہے اور ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد وہ کنن گوپی ناتھن کو رہا کر کے پروگرام میں شرکت کرنے کی اجازت دیں۔

ہمارا پروگرام اپنے طے شدہ وقت پر ہوگا باقی مہمان شرکت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details