کچھ روز قبل بین الاقوامی شوٹر ورتیکا سنگھ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے مولانا سعد مدنی کی گرفتاری میں مدد کرنے والے شخص کو 51 ہزار روپے کا انعام دینا کا اعلان کیا تھا۔
علی گڑھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے کہا 'وہ ورتیکا سنگھ کے متازع بیان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے، دو روز قبل بھی حاجی ضمیر اللہ نے علی گڑھ میں ہندومہاسبھا کی رہنما ڈاکٹر پوجا شاکن پانڈے کے متنازع بیان کے خلاف انتظامیہ کو تحریری شکایت دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز پوجا شاکن پنڈے اوران کے شوہر اشوک پنڈے کی گرفتاری ہوئی تھی'۔
اس موقعے پر سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے کہا کہ 'ان لوگوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں کسی کے بھی مذہبی رہنما کو نہ برا کہتا ہوں اور نہ ہی برا کہوں گا، چاہے کسی بھی مذہب کا ہو لیکن کسی کو اجازت بھی نہیں دوں گا کہ وہ ہمارے مذہبی رہنماوں کو برا کہے'۔