علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے آج کینڈل مارچ نکال کر پلوامہ حملے کی تیسری برسی پر شہیدوں کو خراج عقیدت Tribute to Martyrs of Pulwama at AMU پیش کرتے ہوئے حکومت سے جانچ کا مطالبہ کیا۔
تین سال قبل آج کے ہی دن کشمیر کے پلوامہ میں آر ڈی ایکس کے حملے میں تقریباً 40 جوان شہید ہوئے تھے، پلوامہ حملے کی تیسری برسی کے موقع پر آج اے ایم یو طلبہ نے مولانا آزاد لائبریری سے باب سید تک ایک کینڈل مارچ نکالا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اے ایم یو میں پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت اس موقع پر طلبہ رہنما محمد عارف تیاگی نے بتایا کہ آج ہی کے دن تین سال قبل کشمیر کے پلوامہ حملے میں جو آرمی کے جوان شہید ہوئے تھے ان کو کینڈل مارچ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
اے ایم یو میں پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کا واحد ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر ہر ظلم و زیاتی اور غلط کے خلاف آواز اٹھتی رہتی ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب اور ملک سے متعلق ہوں۔