اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز نہیں ہوگی - شدت اختیار کرنے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر

ہر سال اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے لیے خاصی تعداد میں لوگ شامل ہوتے تھے۔

AMU Jama Masjid
تاریخی جامع مسجد

By

Published : May 10, 2021, 10:11 PM IST

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی تاریخی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

تاریخی جامع مسجد
دفتر نظامت سنی دینیات اے ایم یو کی جانب سے شائع نوٹس کے مطابق کووڈ-19 کے شدت اختیار کرنے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نماز عید الفطر ادا نہیں کی جائے گی۔شائع نوٹس کے ذریعے دفتر نظامت سنی دینیات نے تمام حضرات سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنے اپنے مقام پر ہی عید الفطر کی نماز ادا کریں'۔
تاریخی جامع مسجد

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو پر ٹوٹا غم کا پہاڑ، ایک ماہ میں درجنوں پروفیسرز کا انتقال


واضع رہے ہر سال اے ایم یو کی تاریخی جامع مسجد میں عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے لیے خاصی تعداد میں لوگ شامل ہوتے تھے۔ عیدالفطر اور عید الاضحی کی نماز کے وقت سر سید ہال (شمال) اور سر سید ہال (جنوب) کے ساتھ مسجد کے باہر سڑکوں پر بھی لمبی لمبی صفوں میں نماز ادا کی جاتی تھی۔ لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

تاریخی جامع مسجد

اے ایم یو تدریسی و غیر تدریسی عملہ، اے ایم یو طلبہ کے ساتھ مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں نماز ادا کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details