اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما نے کہا: سمیہ رانا پاکستان جا سکتی ہیں - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے

معروف شاعر منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس پرعلی گڑھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ستیش گوتم نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر بھارت میں ان کا دم گھٹ رہا ہے تو وہ پا کستان جا سکتی ہیں۔'

اگربھارت میں دم گھٹ رہا توپاکستان چلی جائیں سمیہ رانا
اگربھارت میں دم گھٹ رہا توپاکستان چلی جائیں سمیہ رانا

By

Published : Feb 10, 2020, 4:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ستیش گوتم نے معروف شاعر منور رانا کی بیٹی کے تعلق سے ایک متنازع بیان دیا ہے۔

اگربھارت میں دم گھٹ رہا توپاکستان چلی جائیں سمیہ رانا

ستیش گوتم نے سمیہ رانا کے تعلق سے کہا کہ 'اگر بھارت میں ان کا دم گھٹ رہا ہے تو ان کے لیے مختلف راستے ہیں اور وہ بآسانی پاکستان جا سکتی ہیں۔'

مزید پڑھیں: سبریمالا کیس: سات ججوں کی بینچ نے طے کیے سات سوالات

اطلاع کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے خلاف علی گڑھ میں جاری مظاہرے سے خطاب میں سمیہ رانا نے کہا تھا کہ 'ملک کے اس ناگزیر حالات میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے'۔

ان کے اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details