اردو

urdu

ETV Bharat / city

مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کردہ کتاب کا اجراء - اردو کی چند اہم داستانیں

انجمن محبان اردو علیگڑھ کے زیر نگراں صباء نوشاد کی مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کردہ کتاب اردو کی چند اہم داستانیں کا اجراء دھرمپور کورٹ یارڈ میں کیا گیا۔

some important urdu stories released for competitive exams in aligarh
مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کردہ کتاب کا اجراء

By

Published : Nov 17, 2020, 10:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں انجمن محبان اردو، علیگڑھ کے زیر نگراں صباء نوشاد کی مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے کتاب "اردو کی چند اہم داستانیں" کا اجراء دھرمپور کورٹ یارڈ، میرس روڈ پر عمل میں آیا۔

مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کردہ کتاب کا اجراء

نیٹ، جی آر ایف، یو پی ایس سی کے ساتھ دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء کے لیے اس کتاب کو اہم بتایا جا رہا ہے، کیونکہ طلبا کے پاس امتحانات کی تیاری میں وقت کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ طویل داستانیں پڑھ نہیں پاتے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صباء نوشاد نے معروف داستانوں کو مختصرا پیش کر دیا ہے۔

کتاب کی مصنف صباء نوشاد نے بتایا جب میں نیٹ، جی آر ایف کی تیاری کر رہی تھی تو مجھے کچھ دشواریاں ہوئی تو میں نے اپنے ذہن میں عہد کر لیا تھا کہ مجھ کو یہ کام کرنا ہے، مجھے اس کتاب کو مکمل کرنے میں ایک برس لگ گئے، یہ کتاب نیٹ کے ساتھ ساتھ یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے طلباء کے لیے بھی اہم ہے۔

پروفیسر صغیر افراہیم نے بتایا کہ یہ کتاب اس اعتبار سے بہت اہم ہو جاتی ہے کہ آج جو طلبا نیٹ، جی آر ایف کے ساتھ دوسرے مقابلہ جاتی امتحانات میں اردو کے تصور سے بیٹھ رہے ہیں، ان کو طویل داستان پڑھنے کا وقت نہیں تھا تو ایک ایک نقطہ کو اجاگر کرتے ہوئے بہت مختصر آسان اور چھوٹے چھوٹے سوال اور جواب کے اعتبار سے صبا نوشاد نے معروف داستانوں کو مختصر پیش کر دیا ہے، جو ایک بڑا کام ہے، خاص طور سے طلباء کے لیے اہم ہے کیونکہ ان کے پاس امتحانات میں وقت کم ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details