اردو

urdu

بدایوں میں کسان تحریک کی حمایت میں احتجاج

اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں کسان تحریک کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سے زرعی قوانین کو جلد از جلد واپس لینا کا مطالبہ کیا۔

By

Published : Jan 29, 2021, 10:38 PM IST

Published : Jan 29, 2021, 10:38 PM IST

rashtriya kisan morcha protests in badayun
بدایوں میں کسان تحریک کی حمایت میں احتجاج

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں دہلی کی مختلف سرحدوں پر جاری کسان تحریک کی حمایت میں راشٹریہ کسان مورچہ تنظیم کے زیر انتظام مظاہرہ کیا گیا۔

بدایوں میں کسان تحریک کی حمایت میں احتجاج

احتجاج کے دوران کنچن مارشل نام کی ایک خاتون نے کہا کہ زرعی قوانین کی وجہ سے جب آٹا 25 سے 50 روپے فی کلو ہو جائے گا تو خواتین اپنے بچوں کو کیا کھلائیں گی۔

اس احتجاج میں موجود اوم سنگھ نامی پزرگ کسان نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'تمام کسانوں کے ساتھ ان کا بھی مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد تینوں زرعی قوانین کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ملک میں سب کچھ برباد ہو جائے گا'۔

مظاہرین نے حکومت سے نئے زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک گیر سطح پر جاری کسان تحریک کو اب دو ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ اس دوران 26 جنوری کو ہونے والی کسان پریڈ اور پُر تشدد واقعات کے بعد کسان تحریک نئے موڑ پر آگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details