ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ شہر کے مسلم اکثریتی علاقے اسمبلی حلقہ نمبر 76 کے Aligarh City Muslim Majority Area Assembly Constituency رہائشی شاعر مشرف محضر Musharaf Mohazzir کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف اتنا ظلم Oppression Against Muslims انگریزوں نے نہیں کیا ہوگا جتنا 2014 سے لے کر آج تک موجودہ حکومت نے کیا۔
Muslim Opinion on UP Election: مسلمانوں پر انگریزوں سے زیادہ ظلم موجودہ حکومت نے کیا، مشرف محضر
اترپردیش کی سب سے بڑی اقلیت یعنی مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سیاسی حالت کسی سے مخفی نہیں ہے۔ علی گڑھ کے مسلمان Muslim's of Aligarh اس بار اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی Samajwadi Party کو ووٹ کریں گے۔ اس طرح کا اظہارِ خیال معروف شاعر مشرف محضر نے کیا۔
Muslim Opinion on UP Election
مزید پڑھیں:
- Public Opinion UP Election: لکھنؤ کے مغربی اسمبلی حلقہ کے عوام سے خصوصی بات چیت
- Dargah Aala Hazrat on Communal Forces: درگاہ اعلیٰ حضرت نے فرقہ پرست طاقتوں سے دور رہنے کی اپیل کی
بی جے پی کو ہرانے کے لیے مسلمانوں کی پہلی پسند سماجوادی پارٹی ہے کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ ریاست اترپردیش انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 میں اگر بی جے پی کا کوئی متبادل ہے تو وہ سماج وادی پارٹی ہی ہے اس لئے مسلمان کی پہلی پسند سماج وادی پارٹی ہے۔ مسلمانوں کو لگتا ہے کہ سماجوادی پارٹی ہی ہمارے مسائل کو دور کرے گی۔