ہندوستان کے متعدد طلبہ اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں ضلع علیگڑھ کے بھی تقریبا 40 طلبہ ہیں جن میں دو بہنیں بھی ہے شامل جن کے والدین پریشان اور فکر مند ہیں جنہوں نے حکومت ہند و وزیراعظم نریندر مودی سے جلدا جلد مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
parents Appeal to Indian Government: یوکرین میں زیرتعلیم علیگڑھ کے بچوں کے والدین کی حکومت سے اپیل - یوکرین میں زیر تعلیم طلبا کوبحفاظت واپس ہندوستان لائیں
یوکرین میں ضلع علیگڑھ کی زیرتعلیم دوبہنیں شافیع اورغوثیہ کے والدین نے وزیراعظم نریندرمودی سے گزارش کی کہ جلد سے جلد بحفاظت طلبہ کو واپس ہندوستان لائیں۔
والدین نے بتایا بھائی کی شادی میں شریک ہونے کے لئے گزشتہ برس دسمبر میں دونوں آئی تھی اور جنوری میں واپس گئی اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے اور ہمارے بچے وہاں پھنس جائیں گے تو ہم ان کو واپس یوکرین نہیں بھیجتے تھے۔ لیکن ہمارے بچے وہاں پر اب پھنس چکے ہیں کھانے پینے کی چیزیں ختم ہو رہی ہیں جانے آنے کے راستے بند ہوگئے ہیں ہم اپنے بچوں کی پریشانی کو دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہیں اس لئے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بچوں کو جلد سے جلد باحفاظت ہندوستان لانے کا کام کریں۔