علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس پالی ٹیکنک AMU's Women Polytechnic میں ڈپلوما ان سیکریٹریل پریکٹس، ڈپلوما ان کسٹیوم ڈیزائننگ اینڈ گارمنٹ ٹکنالوجی اور ایڈوانس ڈپلوما انٹریئر ڈیکوریشن میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں داخلہ لینے والی نئی طالبات کے لیے آن لائن تعارفی پروگرام Online Orientation program at AMU کا انعقاد کیا گیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے ساتھ ملحق ویمنس پالی ٹیکنک بھی ہے جہاں پر خواتین کے لیے پروفیشنل ڈپلومہ کورسز چلائے جاتے ہیں۔ طالبات ان ڈپلومہ کورسز کو مکمل کرکے مختلف میدان میں ملازمت بھی حاصل کرتی ہیں۔
ویمنس پالی ٹیکنک کی صدر ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے اپنے استقبالیہ خطاب میں طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ اپنے کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے میں جوش و خروش کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنی مہارت کے فروغ پر توجہ دیں اور ایسے کورس کا بہترین استعمال کریں جو تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اختراعات کا احاطہ کرتے ہیں۔