اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری کا نوٹیفیکیشن جاری

مرکزی وزارت کی ہدایت کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دفتر 16 جون سے 50 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کریں گے۔

By

Published : Jun 15, 2021, 8:31 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری کا نوٹیفیکیشن جاری
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری کا نوٹیفیکیشن جاری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سبھی سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شعبہ اور دفتر میں امتحان سے متعلق کاموں کے لیے کم سے کم ملازمین کو ڈیوٹی پر بلائیں جبکہ اساتذہ آن لائن کلاسز جاری رکھیں گے۔ سنیچر اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے اور دفتری ایام میں جن ملازمین کی دفتر میں ڈیوٹی نہیں ہے وہ اپنے گھروں سے کام کریں گے اور فون پر دستیاب رہیں گے۔

نوٹس کے مطابق طبی خدمات، صفائی، پانی اور بجلی، اقامتی ہال خدمات، سنٹر آٹو موبائل ورکشاپ، ٹیلیفون شعبہ، پروکٹر دفتر، کمپیوٹر سنٹر جیسی لازمی خدمات سربراہوں کی ہدایت کے مطابق جاری رہیں گی۔

یونیورسٹی کے عملے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہاتھوں کو مسلسل دھونے پر توجہ دیں ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے اور ماسک لازمی طور پر پہنیں۔ اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے کہا کہ لفٹ، سیڑھیوں، صحن، پارکنگ وغیرہ میں بھیڈ نہ لگائے۔ میٹنگ جہاں تک ممکن ہو آن لائن کی جائیں اور کیمپس میں بیرونی افراد کا داخلہ روکا جائے۔کنٹینمینٹ زون میں رہنے والے لوگوں کو ڈیوٹی سے چھوٹ رہے گی اور 60 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین اپنے گھروں سے کام کریں گے، اس کے علاوہ یونیورسٹی ملازمین کو علی گڑھ سے باہر جانے کے لیے یونیورسٹی ضابطہ کے مطابق چھٹی کی درخواست کے ساتھ شہر سے باہر جانے کی اجازت لینی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details