اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ سے نیا آکسیجن جنریشن پلانٹ منظور

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ سے ایک نیا آکسیجن جنریشن پلانٹ منظور کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار لیٹر/منٹ ہوگی۔

New oxygen generation plant approved for AMU from PM Cares Fund
اے ایم یو کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ سے نیا آکسیجن جنریشن پلانٹ منظور

By

Published : Jun 9, 2021, 6:47 PM IST

اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں نئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کی تکمیل کی ذمہ داری نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آی) اور ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے سپرد کی گئی ہے۔

پروجیکٹ کو نافذ کرنے والا ادارہ (ڈی آر ڈی او، پلانٹ کے آؤٹ لیٹ کو اسپتال کے آکسیجن نیٹورک سے مربوط کرے گا۔ اس آکسیجن پلانٹ کو تکمیل کی تاریخ کے بعد سے ایک سال کی وارنٹی حاصل ہوگی۔ جب کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بجلی، ٹرانسفارمر، اسٹینڈ ہائی جنریشن سیٹ (125 کے وی اے) اور دیگر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی۔

ویڈیو

آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کے سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر عبید احمد صدیقی، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو نوڈل افسر مقرر کیا ہے، جبکہ رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) پروجیکٹ کی جلد ازجلد تکمیل کے لئے این ایچ اے آئی اور ڈی آر ڈی او کے ساتھ رابطہ کار کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پی ایم کیئر فنڈ سے آکسیجن جنریشن پلانٹ منظور کرنے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے جے این میڈیکل کالج کی آکسیجن کی ضروریات کی تکمیل ہوگی اور سبھی مریضوں اور خاص طور سے سماج کے کمزور طبقات کے افراد اور اے ایم یو برادری کو فائدہ پہنچےگا۔

اے ایم یو کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ سے نیا آکسیجن جنریشن پلانٹ منظور

جے این میڈیکل کالج کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان نے بتایا اس وقت میڈیکل کالج میں دو آکسیجن پلانٹ ہیں اور 3 نئے آکسیجن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں، جس میں ایک پی ایم کیئرس فنڈ سے بن رہا ہے اور دوسرا وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے 1.41 کروڑ کی منظوری سے تیار ہو رہا ہے جو 30 جون تک تیار ہو جائےگا اور تیسرا جس کا ابھی کوٹیشن وغیرہ جل رہا ہے۔

پروفیسر حارث نے مذید بتایا آنے والے وقت میں آکسیجن کی کمی نہیں ہوگی جیسے تھوڈی بہت آکسیجن کی کمی اس وقت پڑھی تھی، ویسے بھی اب کورونا کے کیسس بہت کم ہیں اور آکسیجن کی ضرورت بھی کم پڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی بھی آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات ہوئی تھی۔ جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے نئے آکسیجن پلانٹ کے لئے 1.41 کروڑ کی منظوری دی تھی اور اب پی ایم کیئرس فنڈ سے بھی نئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کی منظوری مل گئی ہے۔ جس سے امید کی جارہی ہے کہ آنے والے وقت میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں اب آکسیجن کی کمی نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details