قرآن کریم کو اللہ تعالی نے سارے انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے۔ اس میں ان کے دکھوں کو درماں ہے، سارے مسائل کا حل ہے، قرآن کی تلاوت کا بڑا اجر و ثواب ہے۔ اور اگر قرآن کو سمجھ کر پڑھا جائے تو اس کے برکات اور زیادہ ہیں۔
اے ایم یو کے خلیق احمد نظامی سنٹر میں دو روزہ آن لائن سمینار کی افتتاحی تقریب آج صبح گیارہ بجے ہوئی، افتتاحی تقریب کی صدارت پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی نے کی، جبکہ ڈاکٹر محمد سلیم پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہیں۔
پروگرام کوآرڈینیٹر محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ' علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلیق احمد نظامی سنٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سیمینار جس کا موضوع 'قرآن کو کیسے سمجھیں معیارات و مشورے' کی
افتتاحی تقریب آج 11 بجے ہوئی۔ جس میں 26 مقالے موصول ہوئے ہیں جو قرآن فہمی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔
محمد سلیم نے مزید بتایاکہ' اس افتتاحی تقریب کی صدارت سابق صدر اسلامیات اے ایم یو کے پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی نے کی جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی شرکت کی۔
پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ' قرآن کریم اللہ تعالی نے سارے انسانوں کی ہدایت کے لئے نازل فرمایا ہے۔ اس میں ان کے دکھوں کا درماں ہے، سارے مسائل کا حل ہے، قرآن کی تلاوت کے بڑے اجر و ثواب ہیں۔