علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج سوا مہینے سے چل رہا ہے اور شاہین باغ سے پھیلتے پھیلتے یہ ملک کے گوشے گوشے تک پھیل گیا ہے۔
احتجاج میں غیر اخلاقی زبان کا استعمال نہ کریں: شہر مفتی - احتجاج میں غیر اخلاقی زبان کا استعمال نہ کریں
ریاست اتر پردیش ضلع علی گڑھ کے شاہ جمال علاقے میں عیدگاہ کے اندر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شہر مفتی محمد خالد حمید کا عوام سے خطاب۔
جو آواز شاہین باغ سے اٹھ رہی ہے وہی اواز یہاں سے اٹھ رہی ہے۔ سی اے اے، این آر سی وغیرہ کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے ان کو واپس لینا ہے۔ یہ قانون نہ صرف مسلمانوں کے ہمارے غیر مسلم بھائیوں کے بھی خلاف ہے یہ آئین کے بھی خلاف ہے۔ یہ ایسا قانون ہے جس سے آئین کو اور ہماری اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہمیں ایسے قانون غوارہ نہیں ہے۔
ہمارا صرف یہی کہنا ہے کہ جو مظاہرے ہو رہے ہیں یہ نمائش کے لئے نہیں ہو رہے ہیں۔ یہ مظاہرے اس لئے ہو رہے ہیں کہ اپنی آواز کو اٹھا کر حکمرانوں کو یہ بتا دیا جائے کہ اس قانون کو نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس کو واپس لو، منمانی نہ کی جائے، پورے ملک کے لوگوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔