اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر آزاد رکن اسمبلی گرفتار

ضلع مہاراج گنج کی نوتنوا اسمبلی سیٹ سے آزاد رکن اسمبلی امن مانی ترپاٹھی کو چھ افراد کے ساتھ بجنور پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

mla amanmani tripathi
آزاد رکن اسمبلی امن مانی ترپاٹھی

By

Published : May 4, 2020, 9:59 PM IST

اتراکھنڈ حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اوم پرکاش کے ذریعہ جاری کردہ پاس کی بنیاد پر رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی اتراکھنڈ کے دورے پر جارہے تھے وہاں امن منی ترپاٹھی نے بتایا کہ وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے والد کی تیرہویں میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

اتراکھنڈ حکومت کی جانب سے اس کے لیے پاس بھی جاری کیے تھے لیکن پورے قافلے کے ساتھ جانے کے سبب اتراکھنڈ کی چمولی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کی دیر رات ایم ایل اے امانی اور اس کے پورے قافلے کو واپس بھیجا تھا جس کے بعد آج وہ اتر پردیش کے لیے لوٹ رہے تھے۔

جس کے بعد بجنور میں پولیس کو اطلاع ملی کہ رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے حامیوں کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔ بجنور پولیس نے ناکہ بندی کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کے لیے پوعچھ تاچھ کررہی ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے رکن اسمبلی امن منی ترپاٹھی کو کوئی پاس جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سطح پر جانے کے بارے میں کوئی بات ہوئی ہے۔

ایسی صورتحال میں انہوں نے اپنی بنیاد پر اتراکھنڈ جانے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ خود اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ بجنور پولیس جو ریاستی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان کے بعد حرکت میں آئی اور امن مانی ترپاٹھی کو چھ دیگر افراد سمیت گرفتار کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details