آئی آئی ٹی کانپور میں فیض کی نظم کو ہندو مخالف بتانے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو یہ فیصلہ کرے گی کہ فیض کی نظم 'ہم دیکھیں گے' ہندو مخالف ہے یا نہیں۔
معروف بھارتی تاریخ داں عرفان حبیب نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ 'آپ فیض کو نہ پڑھیں آپ کا ہی نقصان ہوگا'۔
انھوں نے کہا کہ فیض کی نظم میں 'اناالحق' مطلب تو 'میں خدا ہوں' ہے تو اس سے تو پاکستان کے مسلمانوں کو اعتراض نہیں ہوا۔ لیکن آپ کو اعتراض اس بات پر ہوا کہ 'کعبہ سے بت اٹھائے گئے' کیا کعبہ میں جو بت تھے وہ ہندو تھے؟ اس جملے سے ہندوازم کا کیا مطلب ہے؟ یہ سب بیکار کی باتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیض کی نظم پر اعتراض مضحکہ خیز: جاوید اختر