علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی میڈیکل اٹینڈنس اسکیم (ایم اے ایس) جہاں یونیورسٹی ملازمین، ان کے کنبوں اور سبکدوش ملازمین کی صحت کی نگہداشت اور علاج کیا جاتا ہے جہاں روزانہ تقریباً 300 مریض آتے ہیں۔ ملازمین کے علاج اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ہی نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مزید کہا اس سے ایم اے ایس کا کام بہتر ہوگا جو موجودہ اور سبکدوش ملازمین اور ان پر منحصر اہل خانہ کی طبی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ وائس چانسلر نے تین منزلہ نئی عمارت کا معائنہ کیا اور عملے کو لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔
پروفیسر حماد عثمانی، ڈائریکٹر ایم اے ایس نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایم اے ایس کے مستفیدین کے لئے پہلی مخصوص عمارت ہے جس میں خود کا ریکارڈ سسٹم اور پبلک ایڈریس سسٹم کے ساتھ تمام جدید سہولیات ہوں گی۔ بزرگ اور جسمانی طور سے معذور ایم اے ایس مستفیدین کے لئے خاص سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے لئے لفٹ لگائی گئی ہے، ریمپ کا بندوبست کیا گیا ہے اور ایک ریسٹ روم بھی فراہم کیا گیا ہے۔