اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ممتا حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام' - رام لیلا میدان کے سامنے

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں رام لیلا میدان کے سامنے ہندو جاگرن منچ کے کارکنوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پتلے کو جلایا۔

مجسمہ جلایا

By

Published : Oct 12, 2019, 7:45 PM IST

ہندو جاگرن منچ کے رکن سنجیو بجاج نے بتایا کہ اس طرح کی حکومت جو مغربی بنگال کے ہندوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اس کو برخاست کر دیا جانا چاہئے۔ اس حکومت کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے، اگر کوئی ایکشن نہیں لیا تو ہندو جاگرن منچ کے لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے۔

ممتا کا مجسمہ جلایا

انہوں نے مزید کہا کہ 'ممتا بنرجی جو پاکستانی ذہنیت رکھتی ہیں اس کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا 'دو ماہ قبل بند پرکاش پال قومی سویم سیوک سنگھ کارکن اور ان کی اہلیہ حاملہ عورت اور ان کے 8 سالہ معصوم بچے کو بے دردی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اس کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ملزموں کو پھانسی پر لٹکانا چاہئے یہ ہم صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں'۔

مغربی بنگال کی حکومت کو برخاست کر صدر راج نافذ کر دینا چاہیے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی جو نرہوا مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے جو کچھ کررہی ہیں اسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details