اردو

urdu

By

Published : May 31, 2020, 8:34 PM IST

ETV Bharat / city

جے این ایم سی کے چار اسٹاف میں کورونا کی تصدیق

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 'اے ایم یو' کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ’جے این ایم سی‘ کے چار اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 156 تک پہنچ چکی ہے۔

four medical staff of  jnmc are corona positive in amu
جے این ایم سی کے چاراسٹاف میں کورونا کی تصدیق

ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے چار اسٹاف میں کورونا پازیٹیو کی تصدیق کی گئی ہے۔

جن چار افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں سے ایک پروفیسر، ایک سینیئر ریزییڈنٹ ڈاکٹر اور دو نرس شامل ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے روزآنہ عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور نہایت ہی ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی جے این ایم سی کے ہی ایک شعبہ کے سربراہ کی بھی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جے این ایم سی میں آج صبح تک تقریبا 15000 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔

ضلع علی گڑھ میں چار نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 156 تک پہنچ چکی ہے جس میں 66 افراد مکمل طور سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے اب تک 16 اموات بھی درج کی جاچکی ہے، اس وقت ضلع میں کل 74 فعال کیسز ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details