اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو میں 'فٹ انڈیا مومنٹ' کا براہ راست ٹیلی کاسٹ - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی

وزیراعظم کی ہدایت اور وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے 'فٹ انڈیا مومنٹ' لانچ کیا گیا جس کا مقصد ملک کے نوجوان نسل کو صحت مند رکھنا ہے۔

'فٹ انڈیا مومنٹ' کا براہ راست ٹیلی کاسٹ

By

Published : Aug 29, 2019, 8:56 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:08 PM IST


ریاست اترپردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں تقریبا ڈھائی ہزار طلبہ و طالبات نے وزیراعظم نریندر مودی کا "فٹ انڈیا مومنٹ" پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا۔

'فٹ انڈیا مومنٹ' کا براہ راست ٹیلی کاسٹ

اس پروگرام میں یونیورسٹی، اے بی کے یونین گرلس ہائی اسکول، اے بی کے یونین بوائز ہائی سکول، ایس ٹی ہائی اسکول، سٹی ہائی سکول، عبداللہ گرلس ہائی سکول، سٹی گرلس ہائی اسکول، احمدی بلائنڈ اسکول، سینئر سیکنڈری بوائز اور گرلز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

وزیراعظم کی ہدایت اور وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے 'فٹ انڈیا مومنٹ' لانچ کیا گیا جس کا مقصد ملک کے نوجوان نسل کو صحت مند رکھنا ہے۔

اس پروگرام کی ٹیلی کاسٹ یونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ہیلتھ ایجوکیشن کے زیر اہتمام کرایا گیا۔

شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ارشد باری نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے یہ ایک اچھی پہل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو اس جانب متوجہ کروایا ہے کہ وہ اس پروگرام کو دیکھیں اور اس سے استعفادہ کریں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details