ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سرسید ہال نارتھ کی کینٹین پر گزشتہ رات فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کرنے والا اور زخمی ہونے والے دونوں ہی اے ایم یو کے طالب علم نہیں ہیں. زخمی کا نام مامون ہے جس کو علاج کے لیے اے ایم یو کے ہی جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے.
اے ایم یو پراکٹر پروفیسر وسیم علی اے ایم یو پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے بتایا گزشتہ رات تقریبا 11 بجے سرسید ہال نارتھ کی کینٹین پر گولی چلنے کی وجہ سے کوئی ایک شخص زخمی ہونے کہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔
اطلاع ملتے ہی ہماری ٹیم جس میں ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹرارشد باری، ڈاکٹرقمر عالم فورا سرسید ہال نارتھ پہنچ کر فائرنگ کے اسباب معلوم کرنے کی کوشش کی۔
تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ گولی لگنے والا شخص کا یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جس نے گولی ماری اس کا بھی یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اے ایم یو کا صدر گیٹ باب سرسید پراکٹر پروفیسر وسیم نے مزید کہا پورے معاملے کی جانچ سول لائن پولیس کر رہی ہے ہم بھی اپنے سطح پر پوری تحقیقات کر رہے ہیں۔ سرسید ہال کی کینٹین کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور اس کا لائسنس بھی رد کردیا گیا ہے۔