ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے سید ناظم علی، نوجوان اور جذباتی رہنما ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں سب سے پہلا قدم آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین میں رکھا تھا۔
سید ناظم علی نے پرچم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی محمد ناظم علی کو جوشیلے بیانات کی وجہ سے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین سے نکال دیا تھا۔ فی الحال سید ناظم علی نے مجلس کو چھوڑ اب پرچم پارٹی آف انڈیا میں شمولیت حاصل کی۔
پریس کانفرنس میں انڈیا پرچم پارٹی کے قومی صدر نے سید ناظم علی کو ریاستی صدر کا عہدہ دیا۔ ریاستی صدر کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے سید ناظم علی نے کہا کہ اب ضلع علی گڑھ میں ہر ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا کام پرچم پارٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں ایم آئی ایم میں بولنے کی اجازت نہیں تھی لیکن مجھے پورا یقین ہے پرچم پارٹی مجھے بولنے کی اجازت دے گی۔ میں ضلع علی گڑھ کے مسلمانوں کی آواز بنوں گا کیوں کہ سب سے زیادہ ظلم زیادتی مسلمانوں کے ساتھ ہی ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
علیگڑھ: ماہنامہ تہذیب الاخلاق کا خصوصی شمارہ سرسید نمبر کا رسم اجراء
سید ناظم علی نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پرچم پارٹی آف انڈیا پوری محنت کرے گی اور میں ان تمام سیکولر پارٹی سے کہنا چاہتا ہوں جو بی جے پی کو ہرانا چاہتی ہیں وہ ہم سے اتحاد کریں، ہم لوگ مل کر بی جے پی کی حکومت کا خاتمہ کریں گے۔