ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو لوگ صرف ایک ادارہ سمجھتے ہیں لیکن اے ایم یو کئی ساری تاریخ و تہذیب کو بھی اپنے اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے، لوگ اس بات سے کم ہی واقف ہیں۔
آپ کو بتاتا چلوں کے یہاں واقع بھیکم پور گیٹ جو اٹھاروی صدی میں مغلیہ آگرہ کے قلعے میں تھا۔ جب 1833 میں برطانوی حکام نے قلعے کے قیمتی سامان کو نیلام کیا تو حاجی داؤد خان نے اسے خرید کر سنہ 1835 میں اپنی ریاست بھیکم پور میں نصب کردیا۔
عبدالصبور خان شروانی حاجی داؤد خان کی اولاد میں سے تھے۔ انہوں نے سنہ1961 میں اسے اے ایم یو کی نذر کردیا۔ سنہ 1963 میں موجودہ جگہ یونیورسٹی فیض گیٹ کے قریب نصب کیا گیا۔ بھیکم پور گیٹ گذشتہ کچھ برسوں سے خستہ حالی، آس پاس کی گندگی اور ضرورت سے زیادہ پیڑوں کی بڑھتی شاخوں سے ڈھک گیا تھا۔