علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی کے ایک سید خاندان میں ہوئی۔ سر سید کا جشن یوم پیدائش ہر برس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، لیکن رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جشن یوم سرسید کی تقریبات آن لائن منعقد کی جائے گی اور اس موقع پر ہونے والے خاص ڈنر کا اہتمام بھی نہیں ہو سکے گا۔
اے ایم یو کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ' بدقسمتی سے اس بار کورونا وبا کے سبب جشن سر سید آن لائن منایا جائے گا، اس کی ساری تقریبات بھی آن لائن کرائی جائے گی۔
آپ کو بتا دیں کہ'ہر برس جشن یوم سر سید کا آغاز یونیورسٹی کی جامع مسجد میں کلام پاک کی تلاوت سے ہوتا ہے اور اب یہ طے پایا ہےکہ' ایک مسجد میں 100 سے زیادہ لوگ بیک وقت جمع نہیں ہوسکتے، لہذا اس بار قرآن خوانی اپنے طور پر کی جائے گی، اس کے فورا بعد سر سید کے مزار پر چادر پوشی ہوگی جیسے ہربرس ہوا کرتی ہے۔