اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کے میڈیکل کالج کو پندرہ لاکھ روپے کا عطیہ - AMU Vice Chancellor Prof. Tariq Mansoor

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے لیے جبیل، سعودی عرب نشیں این آر آئی ریحان عالم صدیقی نے پندرہ لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔

Donation of Rs. 15 lakhs to AMU Medical College
اے ایم یو کے میڈیکل کالج کو پندرہ لاکھ روپے کا عطیہ

By

Published : Jun 1, 2021, 4:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی سے تعلق رکھنے والے ریحان عالم صدیقی نے سعودی عرب کے مشرقی خطہ میں ایک کامیاب صنعتکار کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔ وہ سعودی عرب میں ہندوستانی قونصل خانہ میں ہندوستانی لوگوں کے بہتر تعلقات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار نبھاتے ہیں۔ وہ ثقافتی و علمی پروگراموں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس عطیہ کے لئے ریحان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "وہ حقیقی معنوں میں یونیورسٹی کے بہی خواہ ہیں۔ ان کے عطییہ سے میڈیکل کالج میں کووڈ بحران سے مضبوطی سے نمٹنے میں یقیناّ مدد ملے گی۔"

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)

وائس چانسلر نے مزید کہا "ہم وبا کی روک تھام کے لیے اے ایم یو میں اپنی سطح پر بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ اس عطیہ سے آکسیجن سپلائی کا نظام مستحکم ہوگا۔"

‏اے ایم یو ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے اراکین نے بھی میڈیکل اٹینڈنس اسکیم (ایم اے ایس) کے تحت یونیورسٹی ملازمین کے علاج کی خاطر طبی آلات کی خرید اور ایم اے ایس کووڈ ڈسپنس ٹیم کو مستحکم کرنے کے لئے تین لاکھ روپے کی رقم عطیہ کی ہے۔

اس سلسلے میں فیصل رئیس (ٹی ایس اے)، عابد علی زیدی (سیکرٹری جنرل)، کامران حسین (خزن) نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور جسٹرار عبدالحمید (ائی پی ایس) سے ملاقات کی، اس کے بعد اس رقم کا چیک یونیورسٹی حکام کو پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details